بلاول نے عمران خان کی اصلاح کردی

May 16, 2021

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عالمی بینک کی جانب سے دنیا میں سماجی تحفظ کے چار بڑے منصوبوں میں ’احساس کفالت پروگرام‘ کو شامل کرنے کے معاملے میں وزیراعظم عمران خان کی اصلاح کردی۔

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم عمران خان کی ٹوئٹ پر اپنا ردعمل دے کر اُن کی اصلاح کردی۔

عمران خان نے اپنے ٹوئٹ میں احساس کفالت پروگرام لکھا جبکہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جوابی ٹوئٹ میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام لکھ دیا۔

واضح رہے کہ احساس کفالت پروگرام موجودہ جاری بینظیر بھٹو انکم سپورٹ پروگرام کی ازسر نو کی گئی برانڈنگ ہے۔