غداری غداری کا کھیل بہت عرصے سے سنتے آرہے ہیں، مریم نواز

May 16, 2021


پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ غداری غداری کا کھیل بہت سالوں سے سنتے آرہے ہیں، اگر قانون، آئین اور حق کی بات کرنیوالا غدار ہے تو پھر پورا پاکستان غدار ہے۔

شیخوپورہ میں مسلم لیگ ن کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غداری کا لقب جاوید لطیف کو نہیں شیخوپورہ کے عوام کو دیا گیا۔

مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کے شیر اور پاکستان کے بیٹے جاوید لطیف نے خطرہ مول لے کر حق کی بات کی۔

نائب صدر مسلم لیگ ن نے کہا کہ غداری کا پہلا لقب انہوں نے محترمہ فاطمہ جناح کو بھی دیا تھا، غداری کا لقب نواز شریف اور مریم نواز کے حصے میں بھی آیا۔

انہوں نے کہا کہ حق کو حق کہنا اور سچ کو سچ کہنا، آئین کی سربلندی کی بات کرنا غداری ہے تو بار بار کریں گے۔

مریم نواز نے کہا کہ گرفتاری کے خدشے کے باوجود آپ حق اور سچ کی بات کریں تو اس سے بڑی بہادی کوئی نہیں ہوسکتی۔

لیگی نائب صدر نے کہا کہ ڈسکہ میں عوام نے نواز شریف کے بیانیے کو لبیک کہہ کر ووٹ کو عزت دی۔