سچ کہنا غداری ہے تو بار بار کریں گے، مریم نواز

May 17, 2021

سچ کہنا غداری ہے تو بار بار کریں گے، مریم نواز

شیخوپورہ(مانیٹر نگ سیل،نمائندہ جنگ) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ سچ کہنا ، آئین کی سربلندی اور قانونی کی پاسداری غداری ہے تو یہ غداری ہم بار بار کرینگے، غداری کے فتوے بانٹے والو! تمہارا یوم حساب قریب ہے، جاوید لطیف نے خطرہ مول لیکر حق کی بات کی ، ʼجاوید لطیف نے پاکستان کی مٹی کا حق ادا کردیاعوام کو پتا چلنا چاہیے اس دھرتی کا اصل غدار کون ہےʼجس نے امریکا میں بیٹھ کر کشمیر کا سودا کیا وہ غدار ہے،نالائق حکومت کی وجہ سے عوام پر قیامت ٹوٹ پڑی ہے لیکن اس رات کی صبح نوازشریف کی صورت میں جلد طلوع ہونے والی ہے، عوام کے فیصلوں کو عوام پر چھوڑ دو اور ان کے درمیان سے ہٹ جائو، گولڈ اسمتھ کی انتخابی مہم چلانے والے کس منہ سے فلسطینیوں کی بات کرینگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شیخوپورہ میں جاوید لطیف کی رہائش گاہ کے باہر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہاہے کہ جاوید لطیف نے آئین و قانون اور حق کی بات کی تو غدار کہلائے، غداری کا یہ لقب جاوید لطیف کو نہیں بلکہ پورے شیخوپورہ کےعوام کو دیا گیا ہے۔ جاوید لطیف خطرہ مول لےکر حق و سچ بات پر ڈٹے رہے، انہوں نے قانون اور آئین کی بات کرکے حق ادا کردیا، جبکہ سچائی، بہادری اور آئین سے ڈرنے والے بیان سے غداری نکال لیتے ہیں، سب سے پہلےغداری کا لقب محترمہ فاطمہ جناح کوملا، نوازشریف اور مریم نواز بھی غدار کہلائے، جس نے حق کی بات کہ وہ غدارکہلایا تو پورا پاکستان غدار ہے۔مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف پر کون سا الزام ہے جو ان پر نہیں لگایا گیا، لیکن نوازشریف لندن میں بیٹھے ہوئے ہیں اور کونے کونے سے انکے حق میں فیصلے آرہے ہیں، غداری کے فتوے باٹنے والی فیکٹری جب الیکشن ہارنے لگتی ہے توغداری کے سرٹیفکیٹ بانٹنا شروع کر دیتی ہے، وقت بدل رہا ہے لوگوں نے ڈرنا چھوڑ دیا ہے، عوام جان گئی ہے کہ آئین کو ماننے والے اور نہ ماننے والے کون ہیں۔مریم نواز نے کہا کہ عوام کو پتہ چلناچاہیے اس دھرتی کا اصل غدارکون ہیں، کشمیریوں کا سودا کرنے والا غدار ہے، غدار وہ ہے جو نوازشریف کے گھر پر چڑھائی کرتاتھا، رمضان المبارک میں ایک کلوچینی کے لئے عوام کو لائن میں لگانے والا غدارہوتا ہے، بھارت میں بیٹھ کرفوج اور آئی ایس آئی کے خلاف بات کرنے پرعمران خان کو غدارکہتےہیں، عوام کے مینڈیٹ کو چوری کرنا والا غدار ہی کہلاتا ہے، نوازشریف سلیکٹڈ نہیں تھے بلکہ عوام کے ووٹوں سے وزیراعظم بنے تھے، کسی کے کندھوں پر اقتدار میں نہیں آئے تھے۔مریم نواز نے کہا کہ جب سچ بولنے والے ججز کو برداشت نہ کیا جائے تو جسٹس شوکت عزیز اور قاضی فائز کے خلاف ریفرنس بھجوا کرعدلیہ کو داغدار کرتے ہو، بغض نوازشریف اور بغض ن لیگ میں اداروں پرانگلی اٹھانے والے غدار ہیں، دھونس دھاندلی کے ذریعے میڈیا کو کنٹرول کرنےکی کوشش کرنےوالا غدار ہے، غدار وہ ہے جو اداروں کو متنازع بنائے اور کہے کہ سفارت خانے اچھا کام نہیں کر رہے۔ مریم نواز کا مزید کہاہے کہ ن لیگ کی حکومت کیخلاف فیض آباد میں دھرنا ہوا تھا ہمیں یاد ہے، لیکن تحریک انصاف حکومت نے دھرنے والوں کو مسجد میں گھس کر نماز ادا کرتے ہوئے قتل کیا، اسرائیلی رشتے دارکی الیکشن مہم نے کس نے چلائی تھی عوام نہیں بھول سکتی، نالائق اور نا اہل کی وجہ سے عوام پر مہنگائی کی قیامت ٹوٹ چکی ہے، اس مشکل رات کی سحر ہونے والی ہے نوازشریف کا سورج ایک بار طلوع ہونے کو ہے، غداری کے فتوے بانٹنے والوں پر کوئی یقین کرنے کو تیار نہیں، تمہارا یوم حساب قریب ہے۔

kk