ڈسٹرکٹ سینٹرل میں پانی کی مصنوعی قلت کا فوری نوٹس لیا جائے، ارشد حسین

May 17, 2021

کراچی (پ ر)پاکستان غریب عوام پارٹی کےچیئرمین و سربراہ سید ارشد حسین نے وزیر اعلیٰ ،وزیر بلدیات سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر بالخصوص ڈسٹرکٹ سینٹرل میں پانی کی مصنوعی قلت کا فوری نوٹس لیں،ہرسال رمضان المبارک کے شروع ہوتے ہی پانی کی مصنوعی قلت پیدا کردی جاتی ہے اور مبینہ طور پر صرف سائیٹ ایریا کو سپلائی دی جارہی ہے جو کراچی کے عوام کے ساتھ سراسر زیادتی اور عوام کو مشتعل کرنے اور سڑکوں پر نکلنے کے لیے مجبور کرنے کے مترادف ہے واٹر بورڈ کے افسران عوامی شکایات کے ازالے کے بجائے چشم پوشی سے کام لے رہے ہیں۔