انڈونیشیا، سیلفی لینے کے دوران کشتی الٹ گئی، 7 افراد ہلاک

May 17, 2021

جاوا( جنگ نیوز)انڈونیشیا میں سیلفی لینے کی کوشش کے دوران کشتی الٹ گئی جس کے نتیجے میں 7 افراد ڈوب کر ہلاک ہوگئے ، غوطہ خوروں نے 11 افراد کو بحفاظت نکال لیا ، 7 افراد کی لاشیں برآمد ،2 افراد لاپتہ ہیں۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کے جاوا جزیرے میں 20سیاح کشتی کی ایک جانب جمع ہو کر سیلفی لے رہے تھے جس کی وجہ سے کشتی توازن برقرار نہ رکھ سکی اور الٹ گئی۔ریسکیو اداروں کے غوطہ خوروں نے 11 افراد کو بحفاظت نکال لیا جب کہ 7 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جب کہ 2 افراد لاپتہ ہیں۔ واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ کشتی میں گنجائش سے زیادہ افراد کا سوار ہونا تھا جب کہ کشتی کو ایک 13 سالہ بچہ چلا رہا تھا۔ 17 ہزار سے زائد جزیروں والا ملک انڈونیشیا میں کشتی حادثات کے واقعات عام ہیں۔