مسلم لیگ ق سرائیکستان صوبہ کی بھرپورحمایت کرتی ہے، منصب علی خان

May 17, 2021

ملتان(سٹاف رپورٹر) پاکستان سرائیکی پارٹی کے مرکزی صدر ملک اللہ نواز وینس اور پاکستان سرائیکی پارٹی یوتھ ونگ کے صدر ملک طلال زوہیب وینس سے مسلم لیگ ق جنوبی پنجاب کے صدرو سابق رکن صوبائی اسمبلی رائے منصب علی خان نے ملاقات کی ، ملاقات میں رائے منصب علی خان نے صوبہ سرائیکستان کے قیام کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا اور کہا کہ میری پارٹی مسلم لیگ ق سرائیکستان صوبہ کے قیام کی بھرپور حمایت کرتی ہے اور عملی جدوجہد میں حصہ لے گی انہوں نےکہا کہ صوبہ سرائیکستان کے قیام کے لیے مظاہروں دھرنوں میں ہم ہراول دستہ کا کردار ادا کریں گے۔