بائیڈن انتظامیہ کی اسرائیل کو اسلحہ فروخت کرنے کی منظوری

May 17, 2021

بائیڈن انتظامیہ نے اسرائیل کو اسلحہ دینے کی منظوری دی ہے۔واشنگٹن سے امریکی میڈیا رپورٹ کےمطابق امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نے 735 ملین ڈالر کا مخصوص اسلحہ اسرائیل کو فروخت کرنے کی منظوری دی ہے۔

امریکی میڈیا نے مزید بتایا کہ امریکی کانگریس کو اسلحہ ڈیل کے بارے مئی میں مطلع کیا گیا تھا۔ ادھر بعض کانگریس ممبران اسلحہ ڈیل پر سوال اٹھا رہے ہیں۔

انکا کہنا ہے کہ اسرائیل کو اسلحہ فروخت کرنے سے خطے میں تناؤ مزید بڑھ سکتا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق کانگریس کو اطلاع ملنے کے 20 دن کے اندر اعتراض داخل کرنا ہوتا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ ڈیموکریٹ پارٹی بھی اسرائیل کو اسلحہ فروخت کرنے پر منقسم ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق اسرائیل کو اسلحہ فروخت کی منظوری جاری تنازع سے پہلے دی گئی تھی۔