ماہرہ خان کا فلسطینیوں کے قتل عام پر شدید ردعمل

May 17, 2021

مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف پاکستانی فنکاروں کی جانب سے مذمتی بیانات کا سلسلہ جاری ہے۔

پاکستانی فلموں اور ٹیلی ویژن کی معروف اداکارہ اور سلیبریٹی ماہرہ خان نے بھی مقبوضہ فلسطین میں جاری اسرائیلی وحشیانہ کارروائیوں پر اپنے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر پیر کو اپنی ایک پوسٹ میں اداکار ماہرہ خان نے کہا کہ اگر ہم خاموش رہے تو پھر ہمارے ہاتھ بھی اس خون سے رنگین ہیں۔

انھوں نے اپنی اس پوسٹ میں فلسطین کے پرچم کا ایک خوبصورت کولاج بھی شئر کیا ہے اور آخر میں تحریر کیا آزاد فلسطین۔