کورونا وائرس کی بھارتی قسم پوری دنیا میں پھیلنے لگی

May 18, 2021

لندن/لوٹن ( شہزاد علی) کورونا وائرس کی بھارتی قسم B.1.617.2 پوری دنیا میں پھیلنا شروع ہو گئی ہے۔ بی بی سی کے مطابق گذشتہ ایک ہفتہ سے بھارتی وائرس میں تشویشات اضافہ نوٹ کیا گیا ہے۔ برطانیہ کی حکومت کو مشورہ دینے والے سائنسدانوں کاکہنا ہےکہ بھارتی وائرس آسانی سے پھیلتا ہے۔ حکومت کے سائنسی مشاورتی گروپ (سیج) کا کہنا ہے کہ حقیقت پسندانہ امکان موجود ہے کہ بھارتی وائرس 50٪ تیزی سے پھیل سکتا ہے۔ برطانیہ میں ان خدشات کا اظہار سامنے آ رہا ہے کہ اگر انڈین وائرس سے جلد از جلد نمٹنے کے لیے اقدامات نہ اٹھائیے گیے تو ماہ جون میں انگلینڈ میں کورونا سے متعلق قواعد میں نرمی لانے کے متعلق صورت حال خطرات سے دوچار ہو سکتی ہے اور مزید یہ کہ برطانیہ کے قومی محکمہ صحت پر دباو میں مزید اضافہ کا امکان بھی ہے۔