طیارے کی پیراشوٹ کے ذریعےہنگامی لینڈنگ، ویڈیو وائرل

May 18, 2021


امریکا میں دوران پرواز دو طیاروں کا تصادم ہوا تھا جس میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم اب اس حادثے میں ایک چھوٹے طیارے کی پیراشوٹ کے ذریعے زمین پر محفوظ طریقے سے اترنے کی ویڈیووائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں ایک انجن والے چھوٹے طیارے کو فضا سے پیراشوٹ کے ذریعے میدانی علاقے میں اترتا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔

تصادم اور اس کے بعد پیراشوٹ کی مدد سے کی گئی ہنگامی لینڈنگ میں جہاز کو معمولی نقصان پہنچا اور دونوں پائلٹ مکمل طور پر محفوظ رہے جبکہ یہ طیارہ فضا میں جس مال بردار طیارے سے ٹکرایا تھا وہ ایئرپورٹ پر بحفاظت اتر گیا تھا۔