تاجراتحادکی اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاجی ریلی

May 19, 2021

پشاور (لیڈی رپورٹر)تاجراتحادخیبر پختونخوا نے فلسطین کے ساتھ یکجہتی اور اسرائیل کی جارحیت کہ خلاف احتجاجی ریلی نکالی ریلی لیاقت بازار میں مختلف بازاروں کہ صدور جس میں محمد شوکت ظفر منہاس حاجی یسین مہمند شفیق حان نصیر ہاشمی عزیز حان سردار حسین پیر اسماعیل حاجی زبیر گل افتاب احمد شیخ اسلم میاں امحمد عقیل وحید احمد احسان اللہ حاجی فیاض محمد یار اشفاق باچہ تازہ گل اور دیگر تاجر برادری نے شرکت کی اور تاجروں کہ ہاتھوں میں فلسطین کہ جھنڈے اور بینر اور پلے کاڈر ز اٹھائے ، لبیک لبیک مسجد اقصئی اور فلسطین کہ ساتھ ہمارا رشتہ کیا لاالہ الا اللہ کہ نعرے لگائے ریلی کی قیادت کرتے ہوئےصدر مجیب الرحمن نے کہا ملک بھر کی تا جر تنظیمیں اور سول سوساٹی فلسطین سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف سراپا احتجاج ہیں کیو نکہ فلسطین میں روزانہ انسانی المیہ جنم لے رہا ہے لیکن اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے امریکی ویورپی علمبردار بہرے اور گونگے بنے ہوئے ہیں، انھوں نے کہا مسجد اقصی صرف مسلمانوں کی نہیں بلکہ دیگر مذاہب کے لیے بھی مقدس ہے ،جس کی اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں بے حرمتی کسی صورت قبول نہیں ، فلسطین میں جاری ظلم دو فریقوں کی لڑائی نہیں ہے بلکہ ظالم صہیونی ریاست کی جانب سے بربریت کی مثال ہے، انھوں نے کہا اسرائیل فلسطینیوں ، مسجد اقصیٰ اور غزہ میں ظلم ، جبر ، قتل و غارت گری اور جنگی جرائم کی انتہا کو پہنچ گیاہے۔اسرائیلی فورسز نے مسجد اقصی کی بےحرمتی ،آگ لگانے و گرانے کی ناپاک کوششوں کے بعد غزہ کے مسلمانوں پر آگ و بارود کی بارش کر دی ہے ،مگر فلسطین کے مسلمان اجڑی بستی ،ملبہ بنے گھروں ،خاندان کی لاشوں اور بے سروسامانی کے عالم میں بھی استقامت کا پہاڑہیں ،انھوں نے مطالبہ کیا کہ او آئی سی اور مسلم ممالک کے حکمران فلسطین کے حوالے سے واضح اور دو ٹوک موقف اپنا ئیں۔