بجلی کاناجائزاستعمال ‘ پسکوکا بنوں اور مردان میں آپریشن

May 19, 2021

پشاور( جنگ نیوز ) بجلی چوری اوربقایاجات کی ریکوری کے لئے پسکوٹاسک فورسز کی کاروائیاں صوبہ بھرکے مختلف علاقوں میں جاری ہیں، گزشتہ روزمہم کے دوران بنوں سرکل کی ٹاسک فورسز نے لکی سب ڈویژن ڈی آئی خان کی ٹیموں نے لکی مروت کے کئی علاقوں میں آپریشن کے دوران 43 کنڈے ہٹا ئے گئے , 18 ٹیمپرڈ میٹرکوتبدیل کیا گیا، اور 14 ایف آئی ٓآر قریبی تھانے میںدرج کرنے کے لیے لکھ دیا گیا ہے۔ 3.91 ملین کی ریکوری بھی کی گئی ، 11 نئے کنیکشنز کے کاغزات موصول کئے , 99 کنیکشنز کو بل کی عدم عدائیگی کی وجہ سے منقتع کر دیے گئے , 11 ٹرانسفارمر کو 8.01 میلن کے بقایا جات کی وجہ سے منقتع کر دیا گیا, CP 90 میں 19 میٹر تبدیل کئے گئے , 9 بجلی چوروں کو بجلی چوری کرتے ہئے رنگے ہاتھوں پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا گیا ۔اس کے علاوہ مردان سرکل کے مختلف علاقوں میں ٹاسک فورسز کی ٹیموں نے کاروائی کرتے ہوئے 14 کنڈے ہٹاتے ہوئے 3.26 میلن کی ریکوری کی۔ 7 نئے کنیکشنز کے کاغزات موصول کئے۔ , 5 کنیکشنز کو بل کی عدم ادائیگی کی وجہ سے منقتع کیا گیا۔ 14 خراب میٹروں کو تبدیل کر کے 14 ایف آئی آر قریبی تھانے میںدرج کرنے کے لیے لکھ دیا ہے , 31 میٹروں کو CP 90 میں تبدیل کیا گیا۔