3.94 فیصد شرح نمو غیر حقیقی ہے، ماہرین معاشیات

May 24, 2021

آزاد معاشی ماہرین نے 3.94 فیصد شرح نمو کو غیر حقیقی نمبر قرار دے دیا۔

پروگرام نیا پاکستان میں ماہر معاشیات اکبر زیدی نے کہا کہ یہ بالکل عجیب و غریب نمبر ہے۔ یقین سے کہہ سکتے ہیں کہ جولائی کے بعد جو نمبرز آئیں گے وہ 3 فیصد سے زیادہ نہیں ہوں گے۔

ماہر معیشت خرم شہزاد نے شرح نمو کو غیرمنطقی قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کو ان نمبرز پر نظرثانی کرنا پڑے گی۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے دوران ملک کی معاشی ترقی کی شرح 3.94 فیصد رہے گی، اگلے سال معاشی گروتھ 5 فیصد ہوسکتی ہے۔