اسرائیل کو کس بات کے دفاع کا حق ہے، شیری رحمان

May 24, 2021

پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے فلسطین میں خون کی ہولی کھیلی جارہی ہے، اسرائیل کو کس بات کے دفاع کا حق ہے؟

سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے شیری رحمان نے کہا کہ اگر کوئی اور ملک گولے برساتا تو پابندیاں لگ جاتیں۔

شیری رحمان نے کہا کہ اس صورت حال میں بہت سے ملک اسرائیل سے تجارت کررہے ہیں۔