اس بار حج کے اخراجات گزشتہ سال سے زیادہ ہوں گے، طاہر اشرفی

May 25, 2021

وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ اس بار حج کے اخراجات گزشتہ سالوں سے زائد ہوں گے۔

ایک بیان میں طاہر اشرفی نے کہا کہ ابھی تک حج اخراجات کے حوالے سے سعودی عرب نے کچھ نہیں بتایا۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی طرف سے ہدایات آنے کے بعد وزارت حج تفصیلات بتائے گی، اس حوالے سے عازمین حج کو انتظار کرنا چاہیے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کی حکومت نے اس سال حجاج کرام کی تعداد 60 ہزار تک محدود رکھی ہے اور عازمین حج کے لیے عمر کی حد 18 سے 60 سال مقرر کی گئی۔