• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بدین میں بم دھماکے کی جھوٹی خبر پھیلانے والا ملزم گرفتار


بدین میں بم دھماکے کی جھوٹی خبر وائرل کرنے والا ملزم پولیس کی گرفت میں آگیا۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) بدین شبیر احمد سیٹھار نے سوشل میڈیا پر بدین میں بم دھماکے کی جھوٹی خبر اپ لوڈ کرنے کا نوٹس لیا تھا۔

پولیس حکام کے مطابق بدین میں دھماکے کی جھوٹی خبر چلانے والے کو داود سے گرفتار کرلیا ہے۔

حکام کے مطابق بم دھماکے کی جھوٹی خبر چلانے والا ملزم اظہر گاڈہی خیر پور ناتھن شاہ کا رہائشی ہے۔

قومی خبریں سے مزید