لاہور کے علاقے مسلم ٹاؤن کی فیض روڈ ایک سال سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔
گزشتہ برس سیوریج نظام کی بہتری کے لیے پائپ بچھائے گئے، سیوریج کانظام تو ٹھیک ہو گیا لیکن متعلقہ اداروں نے سڑک کی بحالی کے لیے کوئی کام نہ کیا۔
یہ لاہور کے علاقے مسلم ٹاون کا فیض روڈہے، جو جگہ جگہ سے ادھڑ چکی ہے، سیوریج کا مسئلہ حل کرنے کے لیے ایک سال پہلے سڑک ادھیڑدی گئی۔
سڑک کھود کر پائپ ڈالے گئے اور پھر کسی متعلقہ محکمے نے اس کی جانب رخ نہ کیا۔
علاقہ مکین ٹوٹی سڑک سے پریشان ہیں اور کہتے ہیں کہ مون سون کی آمد آمد ہے، بارش کے بعد تو یہاں سے گزرنا بھی محال ہوتا ہے۔
ڈی سی لاہور مدثر ریاض کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ صرف اسپیشل ٹاسک پر دیے گئے کام کرتی ہے لیکن جلد اس سڑک کی تعمیر کے لئے اقدامات کریں گے۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ کوئی محکمہ ان کی بات نہیں سنتا، حکومت سے اپیل ہے کہ فیض روڈ کی مرمت کے لیے متعلقہ اداروں کو فوری احکامات دیے جائیں۔