امریکی وزیر دفاع کا آرمی چیف جنرل باجوہ کو فون

May 26, 2021

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی وزیر دفاع نے ٹیلیفون پر رابطہ کیا، بات چیت میں افغان امن عمل میں پاکستانی کردار کو سراہا اور تعلقات جاری رکھنے کی خواہش کا اعادہ کیا گیا۔

پینٹاگون کے مطابق اوورسیز اڈوں کی ممکنات پر کوئی تازہ تفصیل نہیں ہے، یہ سفارتی بحث ہے جو جاری ہے اور مکمل نہیں ہوئی۔

پینٹاگون کا کہنا تھا کہ انسداد دہشتگردی کے لئے بہت سے آپشن دیکھے جا رہے ہیں، اوورسیز بیسز ان میں سے ایک آپشن ہے، اس پر مزید کچھ نہیں کہا جا سکتا۔