38 ممالک سے پاکستان آمد پر آج سے مکمل سفری پابندی

May 26, 2021

38 ممالک سے پاکستان آمد پر آج سے مکمل سفری پابندی عائد کردی گئی۔

بھارت، جنوبی افریقہ، ایران، بنگلا دیش، برازیل، زمبابوے سمیت ایشیا، یورپ، لاطینی امریکا کے ممالک فہرست کا حصہ ہیں۔

اس کے علاوہ دیگر ممالک سے پاکستان آنیوالے تمام مسافروں کا 72 گھنٹے قبل کورونا ٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا ہے۔