پی سی بی ابوظہبی میں قرنطینہ مختصر کرانے کا خواہاں

May 27, 2021

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) پاکستان سے ابوظہبی پہنچنے والوں کیلئے قرنطینہ مختصر کرانے کا خواہاں ہے۔

پی سی بی کی جانب سے لاہور اور کراچی میں 2 روزہ اضافی قرنطینہ کو مجموعی قرنطینہ میں شمار کرانے کی تجویز دی گئی ہے۔

پی ایس ایل پروٹوکولز کےمطابق پاکستان سےجانے والوں کو ابوظہبی میں7 روز قرنطینہ کرنا تھا۔

ذرائع کے مطابق پی ایس ایل مینجمنٹ پروٹوکول میں ترمیم کیلئے میڈیکل پینل سے بات کرے گا۔