• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل6: سرفراز سمیت 25 افراد ویزہ ملنے کے منتظر

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد سمیت 25 افراد کو امارات کا ویزہ نہیں مل سکا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 6 کے بقیہ میچز کھیلنے کیلئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد سمیت فاسٹ بولر محمد حسنین، عمران خان کو ابھی تک ویزا نہیں مل سکا ہے۔

پی سی بی کاکہنا ہے کہ کرکٹ بورڈ کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے افسر عماد حمید بھی ویزے کے منتظر ہیں۔

کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ جن 25 لوگوں کو ویزے جاری نہیں ہوئے ہیں ان کا معاملہ حل کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ ذرائع کےمطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کا کہنا ہے کہ کراچی اور لاہور سے فلائٹس مقررہ وقت پر آج شام 5بجے روانہ ہوں گی۔

بورڈ کا کہنا ہے کہ جن افراد کے ویزوں کا انتظار ہے وہ بعد میں ابوظہبی جائیں گے۔

تازہ ترین