بھتہ خوری میں ملوث گروہ کا انتہائی مطلوب ملزم گرفتار

May 31, 2021

کراچی(اسٹاف رپورٹر)رینجرزاور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پرنیو کراچی میں مشترکہ کارروائی کےدوران بھتہ خوری میں ملوث گروہ کے انتہائی مطلوب ملزم زبیر احمد عرف تاج محمد کو گرفتار کر لیا، ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم نے 17مئی کو نیو کراچی سیکٹر F-5کے رہائشی کو 5لاکھ روپے بھتے کی کال کی اور بھتہ نہ دینے کی صورت میں اس کے بیٹے کو اغوا کرنے اور مذکورہ تاجر کو بھی جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی،تاجر نے فوری طور پر رینجرز ہیلپ لائن پر کا ل کی جس پر کارروائی کرتے ہوئے بھتہ خور کو موقع پر گرفتار کرکے ملزم کو مزید قانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔