پاک چین سرحد آج کھول دی جائے گی

June 03, 2021

پاک چین سرحد یک طرفہ تجارت کے لیے آج سے کھول دی جائے گی، ڈپٹی کمشنر ہنزہ کے مطابق کورونا ایس او پیز کو یقینی بناتے ہوئے تجارت کی اجازت دی گئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر ضلع ہنزہ نے کہا کہ سرحد ڈیڑھ سال سے عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث بند تھی، سرحد کو یک طرفہ تجارت کے لیے کھولا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی تاجر چین سے مال درآمد کر سکیں گے۔