دورہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان آج ہوگا

June 04, 2021

دورہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان آج کیا جائے گا۔ چیف سلیکٹر محمد وسیم آج دوپہر ساڑھے 12 بجے پریس کانفرنس کریں گے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم انگلینڈ میں 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے انٹرنیشنل 8 جولائی کو کھیلا جائے گا۔

اس کے علاوہ ویسٹ انڈیز میں پاکستان ٹیم 5 ٹی ٹوئنٹی اور 2 ٹیسٹ میچز کھیلے گی۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی 27 جولائی کو شیڈول ہے۔