برکینا فاسو میں شدت پسندوں کا حملہ، 100 شہری ہلاک

June 05, 2021

افریقی ملک برکینا فاسو میں رات گئے شدت پسندوں کے حملے میں 100 شہری ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برکینا فاسو کے شمالی شہر سولھان میں مسلح شدت پسندوں نے رات گئے دھاوا بولا۔

سرکاری حکام نے تصدیق کی ہے کہ مسلح شدت پسندوں کے حملے میں 100 شہری جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

خبررساں ادارے نے سیکیورٹی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب شدت پسندوں نےشہریوں پر حملہ کیا۔

سیکیورٹی حکام کے مطابق حملے میں ہلاک ہونے والوں میں خواتین بھی شامل ہیں، برکینا فاسو کی حکومت نے سانحے پر 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔