• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئرلینڈ: کورونا ضوابط کی عوامی سطح پر خلاف ورزی کی جانے لگی

آئرلینڈ میں کورونا ضوابط کی عوامی سطح پر خلاف ورزی کی جانے لگی، دوسری طرف وبا نے شکار بنانے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق آئرلینڈ میں کورونا کے 416 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد تعداد 2 لاکھ 64 ہزار 185 ہوگئی۔

محکمہ صحت کے مطابق اسپتال میں کورونا کے 74 نئے مریض داخل ہوئے جبکہ 29 آئی سی یو وارڈ میں زیر علاج ہیں۔

ادھر ڈبلن شہر کے مختلف مقامات پر عوام نے بڑے بڑے اجتماعات کا انعقاد شروع کردیا ہے، جبکہ کورونا ضوابط کی خلاف ورزی پر 14 افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

آئرلینڈ کے وزیر صحت کے مطابق لوگوں کے ہجوم نے گارڈز پر بوتلیں پھینکیں، جس سے ایک افسر زخمی ہوگیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی قطعاً اجازت نہیں دیں گے، عوام ایس او پیز کی پابندی کریں، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

تازہ ترین