سعودی عرب سے نکالے گئے 60 پاکستانی لاہور ایئرپورٹ پر کورونا ٹیسٹ کرائے بغیر فرار

June 05, 2021


سعودی عرب سے ملک بدر کیے گئے 60 پاکستانی لاہور ایئرپورٹ پر کورونا ٹیسٹ کروائے بغیر چلے گئے۔ جو نہیں گئے، ان کے ٹیسٹ کیے گئے تو پانچ مسافر کورونا پازیٹو نکلے۔

سعودی عرب سے 135 مسافر لاہور پہنچے تھے، اِن میں 90 وہ تھے، جنہیں سعودی عرب سے بے دخل کیا گیا تھا۔

60 ڈی پورٹیز کے پاس کوئی سامان نہیں تھا، جس کا فائدہ اٹھا کر وہ کورونا وائرس کا ٹیسٹ کروائے بغیر بھاگ گئے۔

باقی مسافروں میں 30 ڈی پورٹیز سمیت پانچ افراد کے کوررونا ٹیسٹ مثبت نکلے۔