مطالبات پورے ہونے تک جامعات میں قلم چھوڑ ہڑتال کریں گے، ڈاکٹر شاہ عالم

June 06, 2021

صدر فپواسا ڈاکٹر شاہ عالم نے کہا ہے کہ کل سے حکومت جامعات کھول رہی ہے، لیکن ہمارا قلم چھوڑ ہڑتال ہوگا۔

پشاور سے جاریاپنے بیان میں انھوں نے کہا کہ مطالبات کے پورے ہونے تک صوبے بھر کے جامعات میں قلم چھوڑ ہڑتال کریں گے۔

انھوں نے مزید کہا کہ پنجاب، سندھ اور بلوچستان سے بھی تنظیم کے صدور احتجاج میں شرکت کے لیے آئے ہیں، حکومت تنخواہوں سے الاؤنسز کی کٹوتی کا اعلامیہ واپس لے۔

صدر فپواسا نے کہا کہ صوبائی ہائر ایجوکیشن کمیشن قائم کرے اور تعلیمی بجٹ بڑھایا جائے۔