شہزادہ ہیری اور میگھن کے ہاں بیٹی کی پیدائش، نام دادی اور پر دادی پر رکھ دیا

June 07, 2021


لاس اینجلس (اے ایف پی) شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل نے بیٹی کی پیدائش کا اعلان کیاہے۔غیرملکی خبررساںادارے کےمطابق شہزادہ ہیری اور میگھن کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے جس کا نام ’’لیلی بیٹ ڈیانا‘‘ رکھا گیا ہے،جوڑے کی جانب سے بیان میں کہاگیاہےکہ لیلی بیٹ نام کا انتخاب بیٹی کی پردادی کے نام سے کیاگیاہے جیسے کہ انہیں گھر میں لیلی بیٹ کہتے ہیں جبکہ ڈیانا نام انہوں نے بیٹی کی دادی سےموسوم کیاہے۔