سعودی عرب: اقاموں اور وزٹ ویزوں میں پھر توسیع شروع

June 08, 2021

سعودی عرب کے شاہ سلمانبن عبدالعزیز کی ہدایت پر غیر ملکیوں کے اقاموں اور وزٹ ویزوں میں ایک بار پھر توسیع شروع کردی گئی ہے۔

ریاض سے سعودی میڈیا کے مطابق توسیع خود کار نظام کے تحت 31 جولائی تک بغیر چارجز کے ہوگی۔

توسیع کے شاہی فرمان پر عملدرآمد کے حوالے سے ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سعودی حکومت اقاموں اور ویزوں میں توسیع کورونا وائرس کے مسائل سے نمنٹے کی سرکاری پالیسی کے تحت کر رہی ہے۔