سونالی باندرے کو کینسر کے مشکل ترین دن یاد آگئے

June 09, 2021

کینسر کو شکست دینے والی بالی ووڈ اداکارہ سونالی باندرے نے کینسر کے مشکل ترین دنوں کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ وقت کیسے تیز رفتاری سے گزرتا ہے پتہ بھی نہیں چلتا۔

انہوں سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر اپنی کینسر کے علاج کے وقت کی اور ایک حالیہ تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’وقت کیسے اڑتا ہے، آج جب میں پیچھے مڑ کر دیکھتی ہوں تو مجھے طاقت اور کمزوری دونوں نظر آتی ہیں۔

اداکارہ نے لکھا کہ لیکن یہاں سب سے اہم بات یہ ہےمیری کینسر کے بعد کی زندگی کی وضاحت لفظ ’سی‘ نہیں کرے گا۔

انہوں نے لکھا کہ ’آپ کی زندگی وہی ہے جس کا آپ انتخاب کرتے ہیں کیونکہ سفر ویسا ہی ہوتا ہے جیسے آپ اسے بناتے ہیں۔‘

یاد رہے کہ 2018 میں 46 سالہ اداکارہ میں میٹا اسٹیٹک کینسر کی تشخیص ہوئی تھی۔