چین کے اشتراک سے ٹائرز کا پلانٹ لگے گا: عبدالرزاق داؤد

June 09, 2021

بسوں اور ٹرکوں کے ٹائرز کی تیاری کے حوالے سے وزیرِاعظم عمران خان کے مشیرِ تجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ مقامی سطح پر چین کے اشتراک سے ٹائرز کی تیاری کے لیے مینوفیکچرنگ پلانٹ لگے گا۔

یہ بات ایک بیان میں وزیرِاعظم عمران خان کے مشیرِ تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مینو فیکچرنگ پلانٹ رواں ماہ پاکستان میں لگانے کے اقدامات کیئے جائیں گے۔

عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ پاکستانی اور چینی کمپنی کے باہمی اشتراک سے مینوفیکچرنگ پلانٹ لگے گا۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ منصوبے کی مجموعی لاگت 16 اعشاریہ 43 ارب روپے ہے۔

مشیرِ تجارت نے یہ بھی کہا ہے کہ مقامی سطح پر بننے والے 85 فیصد ٹائیرز برآمد کیئے جائیں گے۔