• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماسک اور سینیٹائزر برآمد کرنے کی اجازت مل گئی، رزاق داؤد

مشیر تجارت رزاق داؤد نے کہا ہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ماسک اور سینیٹائزر برآمد کرنے کی اجازت دیدی ہے۔

مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے این95 یا سرجیکل ماسک برآمد کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، بلکہ ٹیکسٹائل ماسک برآمد کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ماسک اور سینیٹائزر برآمد کرنے کے قوائد وضوابط جلد جاری کردیے جائیں گے۔

تازہ ترین