افغان فورسز کے ہیلی کاپٹر کی کریش لینڈنگ، 3 اہلکار ہلاک

June 09, 2021

افغانستان میں افغان فورسز کے ہیلی کاپٹر کو کریش لینڈنگ کا حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 3 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

افغان وزارت دفاع کے مطابق ہیلی کاپٹر کریش لینڈنگ کا واقعہ گزشتہ شب صوبے میدان وردک میں پیش آیا۔

اُنہوں نے بتایا کہ واقعے میں 3 اہلکار ہلاک ہوئے ہیں جبکہ ایک سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوا ہے۔

دوسری جانب افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ طالبان نے ہیلی کاپٹر مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔