گوگی بٹ کو سی آئی اے نے حراست میں لے لیا

June 09, 2021

خواجہ عقیل عرف گوگی بٹ کو سی آئی اے نے حراست میں لے لیا، گوگی بٹ ضمانت منظور ہونے کے بعد آج ہی جیل سے رہا ہوا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سی آئی اے اقبال ٹاؤن نے گوگی بٹ کو پہلے سے درج مقدمے میں حراست میں لیا، گوگی بٹ کو پولیس نے سی آئی اے اقبال ٹاؤن سینٹر منتقل کردیا۔

اس سے قبل انسداد دہشت گردی عدالت نے خواجہ عقیل عرف گوگی بٹ کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ایک، ایک لاکھ کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا تھا۔

گوگی بٹ کے وکیل نے موقف دیا کہ پولیس نے بے بنیاد اور سیاسی بنا پر مقدمہ درج کیا، پولیس نے گرفتار کیا جبکہ کوئی شواہد موجود نہیں۔

گوگی بٹ کے خلاف تھانہ اچھرہ میں مقدمہ درج ہے۔