سیکرٹری داخلہ کو لاہور ہائی کورٹ کا توہین عدالت کا نوٹس

June 09, 2021


وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے میں ڈپٹی ڈائریکٹرز کی ترقیوں کے معاملے پر لاہور ہائیکورٹ نے سیکرٹری داخلہ کو احکامات نظر انداز کرنے پر توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا۔

سیکریٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر کو 17 جون کو ذاتی طور پر عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔

ایف آئی اے افسران امان اللّٰہ، فرخ بیگ، حیدر عباس اور ہاشم رضا نے عدالت سے رجوع کر رکھا ہے۔