برطانیہ میں کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ

June 09, 2021

برطانیہ میں کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 7 ہزار 540 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

لندن سے موصولہ اطلاعات کے مطابق اس سال فروری کے بعد کورونا کیسز بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

برطانوی محکمہ صحت نے مزید بتایا کہ 77.3 فیصد بالغ آبادی کو کورونا ویکسین کی پہلی اور 54.2 فیصد کو دوسری ڈوز بھی لگادی گئی ہے۔