تین افریقی ملکوں کے مسافروں پر امارات میں داخلے پر پابندی عائد

June 09, 2021

کورونا وائرس کی روک تھام کے پیش نظر متحدہ عرب امارات نے تین افریقی ممالک سے آنے والے مسافروں کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق ان ممالک میں زیمبیا، ڈیموکریٹک ری پبلک آف کانگو اور یوگنڈا سے آنے والے مسافر شامل ہیں، پابندی کا اطلاق 11 جون کی نصف شب سے ہوگا۔

ایسے مسافر بھی اس پابندی کی زد میں آئیں گے جنہوں نے عرب امارات آنے سے 14 دن پہلے مذکورہ بالا ملکوں کا سفر کیا ہو۔

اماراتی شہری، سفارتی پاسپورٹ کے حامل اور سرکاری وفود پر ان پابندیوں کا اطلاق نہیں ہوگا۔