ممبر آزاد کشمیر اسمبلی حادثے کا شکار، کار دریا میں جاگری

June 11, 2021

آزاد کشمیر کے علاقے راولا کوٹ میں کار دریا میں جاگری، کار میں ممبر آزاد کشمیر اسمبلی صغیر چغتائی اور ان کا ڈرائیور موجود تھا۔

ذرائع کے مطابق راولا کوٹ کےعلاقہ آزاد پتن کے قریب کار دریامیں گر ی ۔

ڈی آئی جی پونچھ راشد نعیم کے مطابق کارمیں ممبر آزاد کشمیر اسمبلی اور تحریک انصاف کے پونچھ سے امیدوار صغیر چغتائی اور ان کا ڈرائیور موجود تھے۔

پولیس اور امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر کار سواروں کی تلاش شروع کر دی ہے۔