بجٹ اجلاس سے پہلے حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس

June 11, 2021

بجٹ اجلاس سے پہلے حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے حتمی حکمت عملی طے کرنے کے لیے ملاقاتیں ہوئیں۔

اپوزیشن جماعتوں کے پارلیمانی رہنماوں کا اپوزیشن لیڈر کے چیمبر میں مشترکا اجلاس ہوا۔

پی پی، جے یو آئی ف، عوامی نیشنل پارٹی، بی این پی مینگل کے رہنما اجلاس میں شریک ہوئے۔

اجلاس سے قبل راجہ پرویز اشرف اور شہباز شریف کی الگ کمرے میں مشاورت ہوئی۔

اس سے قبل پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بھی ہوا۔

جہانگیر ترین گروپ کی طرف سے بجٹ میں حکومت کی حمایت کا فیصلہ کیا گیا۔

راجا ریاض کہتے ہیں کہ جہانگیر ترین کو انصاف مل گیا۔