• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیا ساری اپوزیشن اکٹھی ہے؟ شہبازشریف سے صحافی کا سوال

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے صحافی نے سوال کیا کہ  کیا ساری اپوزیشن اکٹھی ہے؟ جس پر جواب دیتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ جی سارے اکٹھے ہیں۔

اپوزیشن جماعتوں کے پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس کے بعد شہباز شریف نے کہا کہ مشاورت کے ساتھ ساری چیزیں طےکی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن ارکان اکٹھے ایوان میں جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن نے بجٹ اجلاس میں مشترکہ احتجاج کی حکمت عملی فائنل کر لی۔

متحدہ اپوزیشن شہباز شریف کی سربراہی میں احتجاج کرے گی، جبکہ اپوزیشن لیڈر فلور لے کر اظہار خیال کی کوشش کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فلور نہ ملنے پر اسپیکر ڈائس کا گھیراؤ کرکے احتجاج کیا جائے گا۔

تازہ ترین