مالی میں القاعدہ کمانڈر کو ہلاک کردیا گیا، فرانسیسی وزیر دفاع

June 11, 2021

فرانسیسی فوج نےمغربی افریقہ کےملک مالی میں القاعدہ کے اہم کمانڈر کو ہلاک کردیا۔

پیرس سے عرب میڈیا کے مطابق فرانسیسی وزیر دفاع فلورنس بارلے نے کہا ہے کہ القاعدہ کا کمانڈر 2013 میں 2 فرانسیسی صحافیوں کے اغوا اور قتل میں ملوث تھا۔

فرانسیسی وزیر دفاع نے مزید کہا کہ القاعدہ کمانڈر باکابو فرانسیسی فوج کے خصوصی دستے کی کارروائی میں ہلاک ہوا۔ کارروائی گزشتہ ہفتے کے روز مالی کے شمالی علاقہ اجیلہاک میں کی گئی۔

انکا مزید کہنا تھا کہ کارروائی میں باکابو سمیت چار عسکریت پسند ہلاک ہوئے۔