سپریم کورٹ بجٹ میں 36.7؍ کروڑ کا اضافہ، 2 ارب 81 کروڑ روپے ہوگیا

June 12, 2021

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) وفاقی بجٹ 2021،22 میں سپریم کورٹ کیلئے 2 ارب 81 کروڑ جبکہ اسلام آباد ہائی کورٹ کیلئے ایک ارب 8 کروڑ 60 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ سپریم کورٹ کا بجٹ گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 36 کروڑ 70 لاکھ جبکہ اسلام آباد ہائی کورٹ کا بجٹ 20 کروڑ 29 لاکھ 98 ہزار روپے زائد ہے۔