ایف آئی اے کی اسامیوں کی مدت میں 1 ہفتے کی توسیع

June 12, 2021

وزارتِ داخلہ کی جانب سے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی 1143 اسامیوں کی مدت میں 1 ہفتے کی توسیع کر دی گئی ہے۔

وزارتِ داخلہ کے مطابق ایف آئی اے میں گریڈ 1 سے 15 تک کی اسامیوں کی آخری تاریخ 14 جون ہے۔

نوکریوں کے خواہشمند افراد 21 جون تک ان اسامیوں کے لیے اپلائی کر سکتے ہیں۔

وزارتِ داخلہ کا کہنا ہے کہ تاریخ میں توسیع کی وجہ ایف آئی اے پورٹل پر غیرمعمولی لوڈ ہے۔

وزارتِ داخلہ کے مطابق اس غیر معمولی لوڈ کی وجہ سے پورٹل وقتاً فوقتاً غیر فعال ہونے کی شکایات تھیں۔

وزارت ِ داخلہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ اب تک 1143 اسامیوں کے لیے 7 لاکھ سے زائد درخواستیں جمع ہو چکی ہیں۔