• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف آئی اے کا علی ترین سے تحقیقات کا آغاز

وفاقی تحقیقاتی ادارے نے پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کے صاحبزادے علی ترین سے شیئر ہولڈرز کے ساتھ مبینہ فراڈ کیس سے متعلق تفتیش شروع کردی۔

پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کے صاحبزادے علی ترین کیس کی تحقیقات کیلئے وکلاء ٹیم کے ہمراہ ایف آئی اے آفس پہنچے۔

 وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے حکومتی جماعت پی ٹی آئی کے رہنما جہانگیر ترین اور ان کے بیٹے علی ترین کو شیئر ہولڈرز کے ساتھ مبینہ فراڈ کیس میں آج طلب کر رکھا ہے۔

ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین کو ایف آئی اے نے دن تین بجے طلب کیا ہے جبکہ علی ترین کو ساڑھے 10 بجے طلب کیا گیا تھا۔

ایف آئی اے کی جانب سے جہانگیر ترین اور علی ترین کو مطلوبہ ریکارڈ کے ہمراہ پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ جہانگیر ترین اور علی ترین کی طلبی پر ایف آئی اے میں سائلین کا داخلہ بند کردیا گیا ہے اور پولیس کی اضافی نفری طلب کرلی گئی ہے۔

واضح رہے کہ جہانگیر ترین نے 10 اپریل کو بینکنگ کورٹ میں پیشی کے موقع پر ایک بار پھر بھرپور پاور شو کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین نے حکمت عملی طے کرنے کے لئے جمعہ کو اپنی رہائشگا ہ پر پارٹی کے ہم خیال رہنماؤں کو عشائیہ پر مدعو کیا ہے۔

تازہ ترین