میشا شفیع کی حاضری معافی کی درخواست پر سماعت

June 12, 2021

لاہور کی سیشن عدالت میں گلوکارہ میشاشفیع کی حاضری معافی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

عدالت نے فریقین کے وکلا کو دلائل کے لیے 17 جون کوطلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

میشا شفیع نےضلع کچہری میں طلبی کو سیشن کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔

ایڈیشنل سیشن جج نے گلوکارعلی ظفر کیس میں میشا شفیع کی طلبی کے معاملے میں حاضری معافی کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار میشا شفیع کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ اپنے شوہر اور بچوں کے ہمراہ کینیڈا میں مقیم ہوں، کورونا کی وجہ سے کینیڈین حکومت نے ایڈوائزری جاری کر رکھی ہے جس کی وجہ سے ابھی پاکستان آنا ممکن نہیں ہے۔

درخواست گزار نے کہا کہ سیشن کورٹ ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش ہونے کی اجازت دیتے ہوئے ضلع کچہری کی جانب سے ایک لاکھ کے سیکیورٹی بانڈز جمع کروانے کا حکم بھی کالعدم قرار دے۔

عدالت نے فریقین کے وکلا کو 17 جون کو دلائل کیلئے طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔