ہر خطرے سے نمٹنے کیلئے آپریشنل تیاریاں جاری رہنی چاہئیں، آرمی چیف

June 13, 2021

راولپنڈی(جنگ نیوز ،آن لائن) آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ہر خطرے سے نمٹنے کیلئے آپریشنل تیاریاں جاری رہنی چاہئیں۔

آئی ایس پی آرکی جانب سے کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے سیالکوٹ اورکوٹلی کا دورہ کیا مشقوں میں جنگی صلاحیت بڑھانے اورفارمیشن کی تیاریوں پر بریفنگ دی گئی ۔

کورکمانڈرلیفٹیننٹ جنرل سید عاصم منیر نے استقبال کیا۔آرمی چیف کووارگیم کے دوران جنگی منصوبہ بندی اور تربیت سے متعلق بریفنگ دی گئی، سپہ سالار نے کورپس لیول وارگیم کے اختتامی سیشن میں شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے ابھرتے ہوئے خطرات کے پیش نظر پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں اور مہارت کو سراہا، آرمی چیف نے کوٹلی میں جاری فیلڈ ٹریننگ میں بھی شرکت کی۔