گلیشیئرز پگھلنے کی ممکنہ تباہ کاری سے بچنے کی پیشگی تیاریاں شروع

June 14, 2021

گرمی کی شدت بڑھتے ہی گلیشئرز پگھلنے میں غیر معمولی تیزی آگئی جس نے سیلاب کے حوالے سے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے۔

ہنزہ اور اپر ہنزہ کے کئی علاقوں میں گلیشیئرز پگھلنے سے سیلاب اور طغیانی کا خدشہ ہے، گلیشیئرز پگھلنے کی ممکنہ تباہ کاری سے بچنے کی پیشگی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔

وزیراعظم کی ہدایت پر معاون خصوصی ملک امین اسلم ہنگامی دورے پر ہنزہ پہنچ گئےہیں جہاں انہوں نے ہنزہ اور اپر ہنزہ میں گلیشیئرز کا جائزہ لیا۔

ملک امین اسلم کی ہوپر اور نگرمیں بھی ماہرین کی ٹیموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی اور علاقے میں ممکنہ طور پر خطرے والے مقامات کی نشاندہی بھی کردی۔

گلیشیئرز پگھلنے سے دریائے سندھ میں پانی کا بہاؤ بڑھنے یا سیلاب کا زیادہ خطرہ ہے۔

ملک امین اسلم کی ہدایت پر موسم کی پیشگی اطلاع کا نظام بھی متحرک کر دیا گیا، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی گلیشئرسےبچاؤکیلئے فنڈز مختص کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

ایم این ایز کے فنڈز کا 5 فیصد درخت لگانے گلیشئرز کی تباہی سے بچانے پر خرچ کرنا لازمی قرار دیا گیا۔

ملک امین اسلم نے کہا کہ اپرہنزہ کے علاقے "ہوپر" اور "نگر" میں زیادہ نقصان کا خدشہ ہے، آبادیوں کو محفوظ بنانے اور صورتحال سے نمٹنے کی تیاریاں کررہے ہیں۔