جعلی اکاؤنٹس کیس میں آصف زرداری 29 جون کو طلب

June 15, 2021

احتساب عدالت نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں آصف زرداری کو 29 جون کو طلب کرلیا۔

عدالت نے سابق صدر کو طلبی کے سمن جاری کردیے۔ آصف زرداری کے مبینہ فرنٹ مین مشتاق احمد کو بھی طلب کیا گیا ہے۔

آئندہ سماعت پر سابق صدر کو ریفرنس کی کاپی فراہم کرنے کے بعد فرد جرم کی تاریخ مقرر کی جائے گی۔