نارملائزیشن کمیٹی نے کچھ نہیں کیا، اشفاق شاہ

June 15, 2021

کراچی (شکیل یامین کانگا / اسٹاف رپورٹر) پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سربراہ اشفاق حسین شاہ نے کہا ہے کہ ہم پر ایک پیسہ کی کرپشن ثابت ہوگئی تو اگلے دن ہی مستعفی ہوجائونگا ۔ جنگ سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ فیفا نے پندرہ سولہ سالوں میں کروڑوں روپے پی ایف ایف کو دیئے ہیں اس کا حساب کتاب ہونا چاہئے ۔نارملائزیشن کمیٹی نے اٹھارہ ماہ میں کچھ نہیں کیا وہ اپنی معیاد بڑھوا کر ہزاروں ڈالرحاصل کرنا چاہتے ہیں۔